سعودی عرب میں فضائی ٹریفک میں سال 2021 میں 2020 کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2021 میں پروازوں تعداد 4 لاکھ 97 ہزار تھی اور 4 کروڑ 90 لاکھ مسافروں نے ہوائی سفر کیا۔
ان میں سے 4 کروڑ نے سعودی ایئر لائنز کے ذریعے سفر کیا۔ ہوائی سفر کرنے والوں کی یہ تعداد 2020 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق2021 میں سعودی عرب میں پروازوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار رہی جو 2020 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پروازوں کے ساتھ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے، شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ دوسرے جبکہ شاہ فہد ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر رہی۔
Comments are closed.