چینی وزارت خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی حالات چاہے کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی نسل درنسل چلی آرہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سی پیک اور پاک چین دوستی کےحوالے سے وزیراعظم پاکستان کے بیان کو خوش آئند کہتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک قومی سانحات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہم سی پیک کے اہم نتائج کی تعریف کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعاون میں سنگِ میل ہے، سی پیک نے پاکستان میں معاشی ترقی، روزگار کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک نے مثبت سماجی اور سیاسی اثرات مرتب کئے ہیں، حال ہی میں منصوبے کی 11ویں مشترکہ تعاون میٹنگ کامیاب رہی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے مستقبل کے حوالے سے کئی مفاہمتوں پر اتفاقِ رائے طے پایا۔
Comments are closed.