سابق آسٹریلوی کرکٹر کے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے دعوے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بات چیت کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، یہ بات چیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کامیاب میچ کے بعد شروع ہوئیں۔
تاہم پی سی بی ذرائع نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بات چیت کے ہونے کا علم نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسی خبر کوئی بھی دے سکتا ہے، لیکن ایسا کوئی پلان نہیں۔
پی سی بی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فیوچر ٹور پروگرام میں تو ایسی کوئی گنجائش بھی نہیں رکھی گئی، آنے والے دنوں کی شیڈول کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
Comments are closed.