پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

ترکی اور یوکرین اناج برآمدگی معاہدے پر کاربند، 12 جہاز اناج لے کر روانہ

اناج برآمدگی کے معاہدے کے تحت آج 12 جہاز یوکرین سے روانہ ہوئے، اقوام متحدہ، ترک انسپیکشن ٹیموں نے معاہدے کے تحت جہازوں کا معائنہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اناج برآمدگی معاہدہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی دستبرداری کے باوجود انسانیت کی خدمت کیلئے پوری کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس گزشتہ دنوں یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرچکا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے تحت اناج برآمدگی کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں بیڑے پر حملے کے بعد سویلین شپس کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ اور ترکی کی کوششوں سے یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ 22 جولائی کو ہوا تھا۔

یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ کی مدت وسط نومبر میں ختم ہونا تھی، معاہدے کے بعد یوکرینی بندرگاہوں سے لاکھوں ٹن اناج کی برآمدگی ممکن ہوئی تھی۔

یوکرینی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدگی روس کے حملے کی وجہ سے رُکی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.