
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کل سے ہوا کا معیار مزید خراب ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر دہلی حکومت نے شہر میں زیادہ تر تعمیراتی اور مسمار کرنے کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
آج دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا اور شہر کا ایئر انڈیکس 415 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کل مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق فضائی آلودگی کے پیش نظر 500 سے زائد مشینیں دہلی میں پانی کا چھڑکاؤ کریں گی جبکہ 200 سے زائد اینٹی اسموگ گنز سے بھی فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد لی جائے گی۔
دہلی میں ہر موسم سرما میں فصلوں کی باقیات جلانے، گاڑیوں کے دھویں اور تعمیراتی سرگرمیوں سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
Comments are closed.