پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

اناج برآمدگی معاہدے کی معطلی کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ترکیہ

ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار کا کہنا ہے کہ اناج معاہدے کی معطلی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، آج اس سلسلے میں روسی ہم منصب سے بات ہوگی۔

ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ معاہدہ معطل کرنے سے کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روس کی دستبرداری کے باوجود انسانیت کی خدمت کیلیے پوری کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ روس گذشتہ ہفتے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے سے دستبردار ہوا ہے۔

اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ اس سال 22  جولائی کو ہوا تھا، یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ کی مدت وسط نومبر میں ختم ہونا تھی۔

اس معاہدے سے جنگ کے باعث یوکرینی بندرگاہوں سے رُکی ہوئی اناج برآمدگی ممکن ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.