
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اور فوج مل کر ملک کومضبوط کرتے ہیں، آپ ان چوروں کے ساتھ نہ کھڑے ہوں، جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا انہی کے ساتھ رنگا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ آپ نے ان چوروں کو ڈرائی کلین کر کے ہم پر دوبارہ مسلط کر دیا ہے، بند کمروں میں کبھی چور ہونے کا فیصلہ کیا اور کبھی پاک کر دیا، ، پاکستانی قوم بھیڑ، بکریاں، گائے نہیں ہم انسان ہیں، خداکے لئے پاکستانی قوم کو جانورنہ سمجھو۔
عمران خان نے کہا ہے کہ کیا آپ ان چوروں کو تسلیم کرتے ہو؟ کوئی پاکستانی تسلیم نہیں کرتا، ادارے تب مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے لندن میں فلیٹس نہیں بنائے، کیسز ہونے پر لندن نہیں بھاگا، لوگوں کی محبتیں اتنی ہیں، ہماری رفتار زیادہ سے زیادہ 12 کلو میٹر ہوگی،ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لانے تک کامیابی نہیں ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو خوش کرنے کے لیے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ میں میرا نام لیا گیا، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ میں میرا نام لینے پر دس ارب روپے کا ہرجانہ کر رہا ہوں۔
اُن کا خطاب کے دوران چیف الیکشن کمشنر سے متعلق کہنا تھا کہ سکندر سلطان تم نے میری دیانتداری پر سوال اٹھایا، تم سے ہر جانے کے پیسے نکلواؤں گا اور اِسے اسپتال میں جمع کراؤں گا، تم پرعدالت میں مقدمہ کروں گا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ کرم میں انتخابی مہم نہیں چلائی، سب جماعتوں نے مل کر میرےخلاف الیکشن لڑا، ساری جماعتیں میرے خلاف کھڑی ہوئیں، 8میں سے 7سیٹوں پر الیکشن جیتا یہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔
عمران خان نے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ ڈاکو، بیٹا دیسی ولایتی، اب تک اردو بولنا نہیں آئی۔
اُن کا وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں، شہباز شریف تم نے ساری زندگی کیا کیا؟، کمزور پر ظلم کرتے ہو، تم سے کیا بات کرنی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں اچھائی اورحق کے ساتھ کھڑے رہنے کاحکم دیا ہے۔
Comments are closed.