پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

تمہاری خواہش ہے کہ خونریزی ہو؟ شرجیل میمن کا عمران خان سے سوال

صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل میمن نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے عمران خان کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری خواہش ہے کہ خونریزی ہو؟ اقتدار کی ہوس میں تم ہر حد پار کرنے کے لیے تیار ہو۔

شرجیل نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کے لیے مزید لکھا ہے کہ تم وہ ڈاکو ہو جس نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ 6 ماہ سے ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.