پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے عمران خان کا اظہارِ لاتعلقی

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

عمران خان نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

عمران خان کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگ لی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی طرف سے ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.