پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

قومی اسکواڈ پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا

قومی کرکٹ اسکواڈ پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا ہے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں تین نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شاہد آفریدی المعروف بوم بوم لالا نے کپتان بابراعظم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ہمارے گزشتہ دو میچ بہت تکلیف دہ تھے۔

محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.