
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوریج کے لیے آنے والے نیوز چینلز کے رپورٹرز اور 2 کیمرہ مین پر تشدد کرنے پر ایس ایچ او سٹی کامونکی اور دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔
سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) گوجرانولہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو صحافیوں پر تشدد کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی صدر وقار عظیم کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔
صوبائی وزیرِ داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے بھی اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس این جی ہٹانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
عمر سرفراز چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایچ او کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوریج کے لیے کامونکی میں آنے والی میڈیا کی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے پر پولیس اور صحافیوں میں آج صبح تلخ کلامی ہوئی تھی۔
تلخ کلامی کے بعد پولیس نے نیوز چینل رپورٹرز اور کیمرہ مین پر تشدد کیا تھا۔
Comments are closed.