پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

مشعال ملک کا خاتون صحافی کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےتحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب خاتون صحافی صدف نعیم کے کنٹینر کے نیچے  آکرجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

 مشعال ملک نے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے تعزیتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ایک نوجوان رپورٹر صدف نعیم کا لانگ مارچ کی کوریج کرتے ہوئے کچل کر ہلاک ہوجانا ایک چونکا دینےوالی خبر ہے‘۔

اُنہوں نےصدف نعیم کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے‘۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب عمراں خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

خاتون رپورٹر لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹینر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر کر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنےکا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.