
کراچی کے علاقے لیاری میں واقع نجی اسکول میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی کے تارا بھائی کریم جی روڈ کے قریب واقع ایچ ایم کے پبلک اسکول میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے۔
ایدھی ایمبولینسوں کی مدد سے گیس سے متاثرہ 7 سے 8 بچوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.