پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا، حماد اظہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر کی رفتار بھی زیادہ نہیں تھی، 5 کلو میڑ فی گھنٹہ تھی، صحافی صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے کنٹینر کے اردگرد رضا کاروں کا سیکیورٹی کا حصار بنا ہوتا ہے، صحافی حضرات کو اس حصار کے اندر آنے کی اجازت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی جی سی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، صدف کی والدہ اور بچوں کی حالت ناقابل بیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی ویڈیو بھی بنا رہے ہوتے ہیں، خان صاحب کا کنٹینر پر انٹرویو بھی کرتےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.