اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

توشہ خانہ ریفرنس، عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت آج

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کےلیے مقرر کردیا۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے تھے، سابق وزیراعظم نے نااہلی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قراردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.