اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

کراچی: گیس لیکیج کے سبب گھر میں آتشزدگی، 7 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت 50 سالہ ریاض، 50 سالہ حسن آراء، 26 سالہ علی رضا، 16 سالہ انس، 14 سالہ اویس اور 22 سالہ علیزے کے نام سے ہوئی ہے۔

تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق ریاض 80 فیصد، علی رضا 50 فیصد اور انس 40 فیصد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، جبکہ جائے حادثہ پر گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 3 سال سے گیس لیکیج کا مسئلہ ہے، علاقہ مکینوں نے متعدد بار تحریری درخواست سوئی گیس حکام کو دی ہے لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.