اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

عمران صاحب نے آج ایک اور اعترافِ گناہ بھی کرلیا، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج ایک اور اعترافِ گناہ بھی کر لیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ نواز شریف صاحب اور جمہوری قیادتوں پر اُن کی بہتان تراشی حقائق پر مبنی نہیں بلکہ آمریتوں کی جانب سے دی گئی ڈکٹیشن تھی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جسے عمران خان اپنی 26 سالہ جدوجہد کہتے ہیں آج اسی کو غیروں سے سُنا سُنایا جھوٹ تسلیم کر رہے ہیں۔

پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ ابھی وقت عمران سے اور بھی سچ اُگلوائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.