اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

مونس الہٰی کا صدف نعیم کے اہلخانہ کی امداد 50 لاکھ کرنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے جاں بحق صحافی خاتون کے لواحقین کی مالی امداد بڑھانے کا اعلان کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافی صدف نعیم کے لواحقین کے لیے مالی امداد بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مالی امداد 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.