اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

وزیراعظم کا خاتون رپورٹر صدف کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف کے اہلخانہ کیلئے وفاقی حکومت نے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطےکی کارروائی فوری مکمل کر کے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔

صدف نعیم آج شام لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنا آج کا مارچ بھی منسوخ کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.