اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس اہلکار انتقال کرگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوئیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل لیاقت علی ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل لیاقت علی پولیس کا ڈرائیور تھا، مرحوم لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون رپورٹر صدف نعیم کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.