اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

پنجاب حکومت کا جاں بحق خاتون رپورٹر کے اہلخانہ کو 25 لاکھ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے جاں بحق خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ محکمہ ڈی جی پی آر کی طرف سے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنیٹنر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.