ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کھیلے بغیر پاکستانی ٹیم کی اگلے مرحلے میں جانے سے متعلق ایک مشکل آسان ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کے پاس اب شکست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، قومی ٹیم کو اپنے اگلے تینوں میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔
برسبین میں آج بنگلادیش کے ہاتھوں زمبابوے کی شکست پاکستانی ٹیم کے نقطۂ نظر سے بہت اہم ہے۔
میچ میں زمبابوے کی شکست کے باعث پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنے سے رہ گئی۔
اگر زمبابوے آج بنگلا دیش کو ہرا دیتا تو اس کے5 پوائنٹس ہوجاتے اور پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم ہو سکتی تھی۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورتِ حال اب بھی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو اب اگلے میچز میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
Comments are closed.