اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے292 کیسز رپورٹ

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 292 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور سے ڈینگی کے 144، ملتان سے 34، راولپنڈی سے 33، گوجرانولہ سے 27، فیصل آباد سے 14، شیخوپورہ سے 12، گجرات سے 4 جبکہ وہاڑی، اٹک، قصور اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ سرگودھا، خانیوال اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے دو دو کیسز جبکہ جہلم، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور اور ننکانہ صاحب سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب سے ڈینگی کے کُل 14 ہزار 738 کیسز رپورٹ ہو چکےہیں۔

پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ رواں سال صرف لاہور سے ڈینگی کے کُل 6 ہزار 269 کیسز سامنے آئے۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کےاسپتالوں میں ڈینگی کے 1120 مریض زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پنجاب میں 909 مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.