ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیدر لینڈز کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔
پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 میچوں بعد پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے تیسرے اوور میں اسٹیفن مے برگ کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس میچ سمیت دیگر میچز پاکستانی ٹیم کے لیے بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔
پاکستانی ٹیم اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
بابر الیون کو پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔
Comments are closed.