ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔
برسبین میں ٹاس جیت کر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بنائے۔
زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ گراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔
اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.