اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی۔

آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

اپنے بیان میں فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 میں ٹیم کا توازن دیکھ کر اچھا لگا۔

ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے میچز کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.