اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

ایڈم گلکرسٹ کا ویرات کوہلی سے ہاتھ ملانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کا بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے ہاتھ ملانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی گراؤنڈ میں سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے ساتھ باتوں میں مصروف تھے کہ اس دوران ایڈم گلکرسٹ بھی وہاں پہنچ گئے۔

ایڈم گلکرسٹ نے ویرات کوہلی سے بہت ہی الگ انداز اور گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور گفتگو بھی کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنے پر ویرات کوہلی کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا فیصلہ میچ کی آخری گیند پر ہوا تھا۔

اس میچ میں ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.