اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

پی ٹی آئی جلسہ، ڈی چوک میں رینجرز تعینات

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز تعینات کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے تیرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسر تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شہریوں کا مارگلہ روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ہی اب داخلہ باقی رہ گیا ہے۔

راستے بند ہونے سے سرکاری دفاتر، ڈپلومیٹک انکلیو، نجی ہوٹلز اور نجی دفاتر کے ملازمین اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.