ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے میں قباحت نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کو دو ٹکے کا آدمی قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈز حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اتنا بیچارا وزیر داخلہ میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، وہ پریس کانفرنسز کے ذریعے گرفتاریوں کی التجائیں کر رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، رانا ثناء اللّٰہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی فکر کی بجائے اپنی فکر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھیرے میں ہے، بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ عقل سے کام لے کر بھاگنے کا بندوبست کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.