حکومت پنجاب نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کردیا۔
سیکریٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو صوبائی حکومت کے فیصلے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ غلام محمود ڈوگر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے وفاق کو تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز خط کے ذریعے وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
وفاق نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے کے احکامات پر عمل کے لیے تیسرا لیٹر جاری کیا اور احکامات پر عمل نہ کرنے پر انضباطی کارروائی کی وارننگ دی۔
Comments are closed.