ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

دنیا میں سب سے مضبوط ہڈیوں کا حامل شخص

امریکا میں 1994 کے دوران ایک شخص کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا، ایسا حادثہ کہ اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ سکتی تھیں لیکن اسے کسی قسم کا کوئی فریکچر تک نہیں ہوا کیونکہ اس کی ہڈیاں دنیا میں موجود کسی بھی انسان کی مضبوط ترین ہڈیاں تھیں۔

جب ڈاکٹرز نے اس کے ایکسرے دیکھے تو معلوم ہوا کہ حادثے کے متاثرہ اس شخص کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، کیونکہ اس کی ہڈیاں عام انسان کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ مضبوط ہیں۔ تاہم اس شخص کا کا نام کبھی بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

ڈاکٹرز نے اس شخص کو ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر کارل انسوگنا کے پاس بھیجا جنہوں نے کئی ٹیسٹ کیے لیکن یہ پتا لگانے میں ناکام رہے کہ اس شخص کی ہڈیاں اتنی مضبوط کیوں ہیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر کارل کا 2000 میں امریکی ریاست کنیٹیکٹ کی ایسی فیملی سے سامنا ہوا جس میں شامل افراد کی ہڈیاں غیرمعمولی طور پر مضبوط تھیں۔

انہوں نے اس خاندان کے افراد کی ہڈیوں پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کا تعلق مشرقی امریکا کی طرف قدیم زمانے میں بسنے والے ایک قبیلے سے ہوسکتا ہے جو بحر اوقیانوس کے پاس آباد تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.