کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کیمیکل کی دکان میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے جس پر دکاندار کی جانب سے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو پکڑا گیا، عوام کی جانب سے مبینہ ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.