ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان کر دیں ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،  پہلی شرط انتخابات کا اعلان ہے۔

فواد چوہدری نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اعلان کریں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوں گے تو بات ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ممکن نہیں ہو سکا کہ ہم شاہدرہ پہنچ سکیں، آج شاہدرہ سے لانگ مارچ شروع ہو گا، بہت بڑی تعداد میں عوام شاہدرہ میں موجود ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ لاہور کے علاقے شاہدرہ پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انرجی برقرار تھی، ہر پوائنٹ پرمختلف لوگوں کے گروپ آتے ہیں، ہم لوگوں کو تھکانا نہیں چاہتے، لوگوں میں کہیں پر بھی انرجی میں کمی نہیں آئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللّٰہ اور پرویز رشید کے بیانات سن کر دکھ ہوتا ہے۔

 اس سے قبل رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں، ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں،  غیر سنجیدہ کمیٹی بنانے کی خبریں صرف آزادی مارچ کوانگیج کرنے کے لیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.