پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے تمام اداروں کے خیرخواہ ہیں اور پاکستان کو اپنا سمجھتے ہیں لیکن ملک میں کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں جو ملک میں چور دروازے سے آتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی صدر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ لوگ قانون سے بالا ہیں جو 20، 20 قتل کراتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹتے ہیں اور ملک میں چور دروازے سے آتے ہیں۔
مریم نواز تو خود کہتی تھی کہ ہمارے پاس بہت سی ویڈیوز ہیں، یہ سب میں نہیں ان ہی کی پارٹی کے لوگ کہتے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں فتنے کا نام آصف علی زرداری، نوازشریف، الطاف حسین اور فضل الرحمان ہے، فضل الرحمان کو لوگ پیار سے ڈیزل کہتے ہیں۔
انہوں نے سائفر پر ہونے والی میٹنگز کے حوالے سے کہا کہ سائفر پر این ای سی کی دو میٹنگز ہوئیں، دونوں میٹنگز میں بیرونی مداخلت کی تصدیق کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کاغذ میں کہا گیا عدم اعتماد نہیں ہوتا تو امریکا مداخلت کرے گا، اس امپورٹڈ حکومت کو بات کرنا اور مدد لینے نہیں آتی۔
انہوں نے مذیر کہا کہ پرسوں ہونے والی پریس کانفرنس پر بھی کچھ کہنا چاہوں گا، مگر ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اس کی ہر چیز کو اون کرنا چاہیے۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کے خیرخواہ اور پاکستان کو اپنا سمجھتے ہیں۔
Comments are closed.