وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 99ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترکیہ کے صدر اور عوام کومبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کیے ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 99ویں یوم جمہوریہ پر صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں ترک عوام کی جدوجہد نمایاں مقام رکھتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی متاثر کن اقتصادی ترقی کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان تمام شعبوں میں ترکیہ سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
Comments are closed.