ایران میں زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف احتجاج جاری ہے، شہر زاہدان میں گزشتہ روز مظاہرے کے دوران ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق زاہدان میں زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
صوبائی سیکیورٹی کونسل کے مطابق زاہدان میں مظاہرے میں شریک افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
دوسری جانب انسانی حقوق گروپ کےمطابق کریک ڈاؤن میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ 22 سالہ لڑکی کی زیر حراست موت کے بعد سے مظاہرےجاری ہیں۔
Comments are closed.