جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ہمارے قوانین کے مطابق اڑے گی، یورپی یونین

یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کو ای یو بلاک کے قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

یورپی یونین کےانٹرنل مارکیٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ای یو قوانین کے مطابق اڑے گی۔

ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ چڑیا آزاد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ معروف امریکی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے 4 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خرید لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.