امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مارچ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، قوم حکمران پارٹیوں کے مارچز کی حقیقت سے خوب آگاہ ہے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں جس کیلئے ضروری ہے پہلے انتخابی ریفارمز ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اصلاحا ت کے بغیر انتخابات ’ایکسرسائز فار نَتھنگ‘ ہوں گے، اصلاحات نا ہوئیں تو الیکشن نہیں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی سلیکشن ہوگی۔
سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے تسلط سے آزاد ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان ان کے حلف کا تقاضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداروں نے کبھی ایک تو کبھی دوسری پارٹی کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی، موجودہ تباہی میں حکمران سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا برابر کا ہاتھ ہے۔
Comments are closed.