مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے استفسار کیا کہ عمران خان کو انتخابات کی اتنی جلدی کیوں ہے؟
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ جن کی مقبولیت ہوتی ہے وہ ڈرتے نہیں، پوچھنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کی جلدی اس لیے ہے کہ ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آرہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں بلکہ گالہ ویک ہے، پنجاب حکومت کو کہہ دیا گیا ہے کہ امن و امان کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ مارچ میں اپنے بچوں کو کیوں نہیں لے آتا۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم نہ کسی کو گرفتار اور نہ ہی لاٹھی چارج کرنا چاہتے ہیں، لاشوں پر کھیل کر ریٹنگ بڑھائی جا رہی ہے، ارشد شریف بےچارے پتہ نہیں کس کے ہتھے چڑھ گئے۔
Comments are closed.