جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے آج صبح پال پیلوسی پر اُن کی رہائش گاہ میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پیلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

حملہ آور پولیس کی حراست میں ہے اور حملہ کی وجہ جاننے کے لیے پولیس تفتیش جاری ہے۔ 

نینسی پیلوسی امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن اور ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر ہیں۔

پال پیلوسی سے اُن کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 5 بچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.