جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے  معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش کی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.