اٹلی کے شہر میلان میں چاقو حملے سے ایک شخص ہلاک جبکہ آرسنل کے فٹبالر پابلو ماری سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسپین کے فٹبال کھلاڑی کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک ذہنی معذور شخص نے چاقو سے حملہ کیا۔
اسپین کے پلیئر پابلو ماری آرسنل کے لیے فٹبال کھیلتے ہیں، آج کل اٹلی کی لیگ ٹیم مونزا کلب نے ان سے معاہدہ کیا ہوا ہے۔
Comments are closed.