جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

بھارت: شادی کی تقریب میں رس گلے نہ ملنے پر جھگڑا، 5 زخمی 1 ہلاک

دنیا بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات ایک خوشگوار اور پُر مسرت موقع ہوتا ہے جب دو خاندان ایک ہوجاتے ہیں لیکن بھارت میں خانہ آبادی خانہ بربادی بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دولہا اور دلہن والے رس گلے کم پڑنے پر آپس میں گتھم گھتا ہوگئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران رس گلے کم پڑگئے تو دولہا اور دلہن کے خاندان والوں میں لڑائی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رس گلے کم پڑنے کا تنازع دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کرگیا۔

اس دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا، جسے انتہائی شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.