جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں نہ بھیجے جانے پر عاصم خان مایوس ہوگئے

پاکستان کے اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں نہ بھیجے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عاصم خان نے لکھا کہ پہلے مجھے کامن ویلتھ سے نکال دیا اور اب ایشین ٹیم سے، جونیئر کھلاڑی اچھے ہیں لیکن ابھی انہیں وقت لگے گا۔

محمد عاصم خان نے اپنے پیغام میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سخت محنت کررہا ہوں، میں پاکستان کا نمبر ون کھلاڑی ہوں اور دن بدن اپنی عالمی رینکنگ بہتر کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری عالمی رینکنگ 53 ہے، برائے مہربانی کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں کیوں نہیں کھیل رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.