جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

عماد وسیم نے میچ ہارنے کی وجہ بتادی

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس گیم اویرنس نہیں اسی وجہ سے زمبابوے سے بھی میچ ہارے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جو ٹیم پاور پلے میں اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔

عماد نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا جو پاور پلے جیتے گا وہ گیم جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی اوپن نہیں کر سکتے، عرصہ سے فٹنس ایشوز سن رہے ہیں، مگر یہ کوئی جواز نہیں ہے۔

قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صرف فٹنس ہی گیم جیتنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.