جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

بھارتی ویمن کرکٹرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر معاوضہ ملے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کی معاوضہ مرد کھلاڑیوں کے برابر کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام مرد و خواتین بھارتی کرکٹرز کو ایک جیسا معاوضہ دیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی امتیازی رویے کو قابو کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کنٹریکٹ میں شامل خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی ادائیگی پالیسی نافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین کرکٹرز کی مساوی میچ فیس سے بھارتی کرکٹ صنفی مساوات کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

اس اقدام کے بعد خواتین کرکٹرز کو فی کھلاڑی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے 15 لاکھ، ون ڈے میچ کے 6 لاکھ اور ٹی 20 میچ کھیلنے کے 3 لاکھ روپے ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.