جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

روس نے امریکی سیٹلائٹ پر حملہ کیا تو جواب دیا جائے گا، وائٹ ہائوس

روسی عہدیدار کے مغربی سیٹلائٹ کو ہدف بنانے کے بیان پر امریکا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے امریکی سیٹلائٹ پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ روسیوں کی اینٹی سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز آگے بڑھانےکی کوششوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اگلے ماہ جی20 کانفرنس میں امریکی صدر کا روسی صدر سے ملاقات  کا ارادہ نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چینی صدر شی جن پنگ سے رابطے کُھلے رکھنا چاہتے ہیں۔ جی 20 اجلاس میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات پر فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کے روس کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل دینے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.