جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

پاکستان کیخلاف کامیابی، زمبابوے کے صدر نے بھی ٹرول کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کے صدر بھی ٹرولنگ کرنے لگے۔ 

سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا کر قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: نقلی مسٹر بین کے معاملے کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کی شکست کے بعد جہاں پاکستانی مسٹر بین کو لے کر زمبابوین صارفین ٹرول کر رہے ہیں وہی زمبابوے کے صدر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ 

صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کی مبارکباد دی۔ 

ساتھ میں اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.