کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی کے باعث لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس ٹیسٹ زیادہ مثبت آنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، لاہور کے 1، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے مزید 15علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریستوران، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی، انتہائی ضرورت پر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔
میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس،چکن، گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔
جنرل اسٹورز، آٹے کی چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس صبح 9 تا شام 7 کھلیں گے۔
Comments are closed.