جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

امریکا: ریسٹورینٹ میں ہرن گھس آیا

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک ریسٹورینٹ میں ہرن گھس گیا اور لکڑی کے فرش پر پھسلتا رہا، تاہم اسٹاف نے اسے قابو کرلیا۔

ہرن ریسٹورینٹ کے دروازے سے داخل ہوا اور ڈائننگ ہال میں پھسل کے گر گیا، مشکل سے کھڑا ہوا تو ٹیبل پر چڑھ گیا۔

یہ واقعہ ریسٹورینٹ میں صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا، اس وقت زیادہ گاہک بھی موجود نہیں تھے۔

ہرن داخل تو ہوگیا لیکن اس کے بعد باہر نکلنے کا راستہ ڈھونڈتا رہا، ٹیبل پر چڑھ کر باہر چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن شیشے والی کھڑکی سے ٹکرا گیا۔

بعد ازاں ریسٹورنٹ اسٹاف نے ہرن کو قابو کیا اور پیار سے گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.